اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری‘ ترک حکومت نے پاکستان کیلئے اہم اعلان کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ترک ایئرلائنز پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر میں تاجروں کو دنیا کے مختلف ممالک کیلئے انتہائی ارزاں نرخوں پر سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ اس مقصد کے لئے ایوانہائے صنعت و تجارت سے مفاہمت کی یاداشتوں کے سمجھوتے طے پا رہے ہیں ، اس سہولت سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ حاصل ہوگا اور پاکستان اور ترکی میں تجارتی روابط مذید مستحکم ہوں گے۔ یہ بات پاکستان میں ترکی ایئرلائنز کے جنرل منیجر یونس مرٹ نے عمران سرفراز خان کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے صدر میاں ہمایوں پرویز، چیمبر کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد خورشید برلاس اور چیمبر کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان میں گہرے برادرانہ اور دوستانہ روابط قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے کئی پروگراموں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ یونس مرٹ نے کہاکہ ترکی ایئر لائنز کی طرف سے بھی دو طرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستانی تاجروں کو ہوائی سفر کی رعایتی سہولیات کے جامع پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کاروباری افراد صنعت و تجارت کے فروغ کی سرگرمیوں کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں میں باآسانی سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ترک ایئرلائنز کو دنیا سے سب سے زیادہ ایئر روٹس پر سفر ی سہولیات فراہم کرنے والی ایئر لائنز ہونے کا اعزا ز حاصل ہے اور معیاری خدمت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرترک ایئر لائنز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجار ت راولپنڈی کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے ترک ایئرلائنز کے جنرل منیجر اور مارکیٹنگ ری پریزنٹیٹوکی چیمبر ہاوس آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور ترک ایئر لائنز کی طرف سے تاجروں کو فراہم کی گئی رعایتی سفری سہولیات پر ترک ایئرلائنز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اس پیشکش سے راولپنڈی سے کاروباری سرگرمیوں کے لئے مختلف ملکوں کا دورہ کرنے والے تاجروں کو خاطر خواہ فائد ہ حاصل ہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…