بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی کمپنی کی چینی کمپنی کے اشتراک سے گاڑیاں تیارکرنے کا اعلان

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)دیوان فاروق موٹرزآئندہ سال سے چینی کمپنی کے اشتراک سے مزید دو بڑی گاڑیاں بھی تیار کرے گی،حکومت کی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کے بند مینوفیکچرنگ پلانٹ بحال ہونا شروع ہو گئے، دیوان فاروق موٹرز پانچ ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کے اعلان کے بعد دیوان فاروق موٹرز لمیٹیڈ کی بحالی پانچ ماہ میں متوقع ہے۔ کمپنی نے بحالی کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ بحالی کے بعد دیوان فاروق موٹرز کیا موٹرز اور سینگ ینگ موٹرز کے اشتراک سے پیداواری عمل شروع کرے گی ۔ پہلے مرحلہ میں دیوان فاروق موٹرز ستمبر میں ایک ٹن سنگل وہیل شہ زور ٹرک کی پیداوار شروع کرے گی۔دوسرے مرحلہ میں ایک ٹن ڈبل ٹائر شہ زور ٹرک کی پیداوار رواں سال اکتوبر میں شروع ہو گی۔ دیوان فاروق موٹرزآئندہ سال سے چینی کمپنی کے اشتراک سے مزید دو بڑی گاڑیاں بھی تیار کرے گی۔ چین کے ساتھ اشتراک سے کمپنی ڈیڑھ ٹن اور سولہ سو سی سی کے مزید دو ٹرک بھی مارکیٹ میں لائے گی۔ آئندہ تین سال میں مسافر گاڑیاں اور لائٹ کمرشل گاڑیاں بھی متعارف کروائی جائیں گی۔دوسری جانب انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے دیوان فاروق موٹرز کی بحالی کی درخواست کی جلد منظوری متوقع ہے۔ دیوان گروپ کی بحالی سے مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی پیداواراور مسابقت کی فضا میں اضافہ ہو گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…