کراچی (این این آئی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17 کے پہلے مہینے (جولائی)میں 1328.18 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 1663.61 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔جولائی 2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1328.18 ملین ڈالر تھی جو کہ جون 2016 کے مقابلے میں 36فیصد اور جولائی 2015 کے مقابلے میں 20.16فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک جولائی 2016 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 378.69 ملین ڈالر،293.72 ملین ڈالر،169.68 ملین ڈالر،143.61 ملین ڈالر، 169.61 ملین ڈالر، اور 35.74 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جولائی 2015 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 474.42 ملین ڈالر، 367.51 ملین ڈالر، 255.32 ملین ڈالر، 232.33 ملین ڈالر، 197.86 ملین ڈالر اور 32.5 ملین ڈالر تھیں۔ جولائی 2016 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 137.13 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2015 میں ان ملکوں سے 103.67 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بڑی کمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































