اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے کی قلابازی ‘اچانک کمی نے عوام اور ڈیلرز کو حیران کردیا. عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کی نمایاں کمی ہو گئی. مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 800 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ فنانشل مارکیٹ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں فروخت کے رجحان کے باعث 29 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونا 1322 ڈالر پر آگیا۔ صرافہ بازار ڈیلرزکا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں