کراچیی (مانیٹرنگ ڈیسک)بوفاقی حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی مد میں488ارب روپے کمائی کی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران سیلزٹیکس کی مد میں 1300ارب روپے حاصل کئے گئے جس میں37فیصد حصہ پٹرولیم مصنوعات سے حاصل کیا گیا ۔ سال 2015-16ء کے دوران پٹرول 12فیصد کمی سے 64روپے 27پیسے اور ڈیزل 17فیصد گراوٹ سے 72روپے 52پیسے فی لیٹر کی سطح پر تو آگیا مگر سیلز ٹیکس میں کوئی کمی نہیں کی جس کے سبب حکومت کی سیلز ٹیکس آمدن میں 20فیصد تک کا اضافہ نوٹ کیا گیا ۔