سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی
4
اگست 2016
کراچی(آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1364ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت53ہزار150روپے سے بڑھ کر53ہزار850روپے پرجاپہنچی اسی طرح618روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت46ہزار175روپے ہوگئی جبکہ25روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پرجاپہنچی ۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں12پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.73روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.78روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.90روپے اورقیمت فروخت106.10روپے پربرقراررہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں5پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید118.25روپے سے بڑھ کر118.30روپے اورقیمت فروخت119.25روپے سے بڑھ کر119.30روپے پرجاپہنچی اسی طرح1روپے کے نمایاں کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت141.30روپے سے بڑھ کر142.30روپے پرہوگئی ۔#
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں