منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

چین کو پاکستان کی برآمدات میں حیرت انگیز اضافہ،چین سالانہ کتنے ارب ڈالر کی پاکستانی مصنوعات خرید رہاہے؟ جانیئے

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2006میں چین کے ساتھ طے پانے والا آزادانہ تجارتی(ایف ٹی اے ) معاہدہ 2007میں موثر ہوا۔قومی اسمبلی میں بدھ کو جاری کردہ وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق ایف ٹی اے کے تحت چین نے سوتی کپڑا آمیزش شدہ ملبوسات ، سینتھیٹک دھاگہ اور ملبوسات ،بنے ہوئے ملبوسات، گھریلو ٹیکسٹائلز، کھیلوں کا سامان ، کٹلری، اشیائے جراحت، کینو، آم ، صنعتی الکحل وغیرہ ایسی ایشیاء پر پاکستان سے زیر وشرح سے برآمدات کی پیشکش کی ہے ۔ ایف ٹی اے پر عمل درآمد کے نتیجے میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا۔ سی پی ایف ٹی اے پر دستخط کرنے سے قبل تجارت کا حجم تقریباً4ارب امریکی ڈالر تھا جس میں سے پاکستان سے برآمدات 575ملین امریکی ڈالر تھیں تاہم اس وقت 12ارب ڈالر بڑھ گئیں جس کے باعث 265فیصد شرح نمو رجسٹرڈ کی گئی ۔ مزید یہ کہ پاکستان اور چین پاک۔چین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کی بات چیت کے عمل میں ہیں ۔ پاکستان نے مقامی صنعت پر چین سے سستی درآمدات کے منفی اثرات کے سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے ایک خوش آہنگ حل تلاش کرنے کا کام ہو رہا ہے جس سے دونوں ممالک کی حقیقی تشویش کا کافی حد تک ازالہ ہو جائے گا۔ سامان اور سروسز میں ایف ٹی اے کے علاوہ وزارت تجارت کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرنے کے لئے چینی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چین میں نمائشوں /تجارتی میلوں میں پاکستان کی شرکت کو آسان بنائے ۔ چین اپنے تمام بڑے میلوں میں پاکستان بلا معاوضہ جگہ کی پیشکش کر رہا ہے ۔ مزید یہ کہ چینی تاجروں کو ایکسپو پاکستان میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ وزارت تجارت اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے 18تا22جنوری 2016،100چینی تاجروں کے دورے کا انتظام کیا جس کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں چائنا۔ پاکستان تجارت مواقع کی کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ بی ٹوبی ہم آہنگی کے حوالے سے یہ کانفرنسیں کافی کامیاب ہوئیں ۔ دونوں ممالک کے مابین مالی کاروباری امور کو سہل کے لئے ایک بنکنگ پروٹوکول پر دستخط کئے گئے اور اس کی توثیق کی گئی ۔ حبیب بینک لمیٹڈ نے بیجنگ میں ایک برانچ قائم کی ہے ۔ چین میں پاکستانی بینکنگ کے آغاز ہمارے مالیاتی سوس سیکٹر اور بین الاقوامی کاروباری برادری پر اعتبار کی عکاس ہے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…