کراچی (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کے پروگرام کے تحت نئے ٹیکس دہندگان سے 921.2 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق 30 جون 2016ء تک انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 114 کے تحت 4 لاکھ 65 ہزار 165 افراد کو نوٹسز بھیجے گئے۔ اس طرح ایک لاکھ 32 ہزار 505 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے اور ٹیکس دہندگان نے 1769 ملین روپے کے اضافی ٹیکسز کی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔ ایف بی آر حکام ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہے ہیں جس سے قومی خزانے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔