اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے بڑے شہرمیں جائیداد کی قیمتوں میں پانچ گنا سے زائد اضافہ

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی()وفاقی حکومت نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں پانچ گنا سے زائد اضافہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کو جائیداد کی قیمتوں کے لیے پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے ون کیٹگری میں کمرشل پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ ، رہائشی پلاٹ کی قیمت 21 ہزار روپے فی گز مقرر کی گئی ہے۔ کیٹگری ون میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 75 ہزار اور رہائشی پلاٹ کی قیمت 20 ہزار روپے گز مقرر کی گئی ہے۔ کیٹگری دو میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 60 ہزار، رہائشی پلاٹ کی قیمت 10 ہزار روپے گز مقررکی گئی ہے۔ کیٹگری تین میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 25000 رہائشی 6 ہزار روپے فی گز ہوگی کیٹگری چار میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 40 ہزاراور رہائشی 5 ہزار روپے فی گز ہوگی۔ کمرشل کیٹگری اے ون میں عبداللہ ہارون روڈ، آئی آئی چندریگڑ روڈ، شاہراہ فیصل، بمبئے بازار، بوہڑی بازار، جوڑیا بازار، کوئینز روڈ، صرافہ بازار اور زیب النسا اسٹریٹ شامل ہیں۔
رہائشی کیٹگری اے ون میں کلفٹن، ڈیفنس، گزری، سول لائنز، گارڈن، کے ڈی اے سوسائٹی، سندھی مسلم سوسائٹی اور کمرشل میں برنس روڈ، بندر روڈ، گارڈن ، گلشن اقبال، ڈیفنس، صدر، شاہراہ لیاقت، ایم اے جناح روڈ جمشید کوارٹر شامل ہیں۔ کمرشل کیٹگری دو میں ملیر کینٹ، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑ لائن اور سولجربازار شامل ہیں۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ان قیمتوں کو مسترد کردیا ہے۔ سٹیٹ ایجنسٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جائیداد کی خریدو فروخت پر ٹیکس دوگنے کردیئے ہیں۔پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالدار طبقے کے ساتھ مذاکرات کرکے عام آدمی کے لیے پلاٹ خریدنا مشکل کردیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…