منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں جائیداد رکی خرید و فروخت ، وزیر خزانہ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جائیداد کی قیمیت کی تعین کا نوٹیفیکیشن اب ایف بی آر کریگا،غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے دوسرے سال کیپیٹل گین ٹیکس 7.5فیصد جبکہ تیسرے سال 5فیصد رہے گا،2سال کا ہاکنگ مدت پانچ سال تک بڑھا دیا گیا ہے،بکنے والی جائیداد پر گین ٹیکس رواں سال 10فیصد برقرار رہے گا،جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا معاملہ طے ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایف بی آر میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جائیداد کی قیمت کے تعین کے حوالے سے امور زیر بحث لا ئے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جائیداد کی قیمت کے تعین کا نوٹیفیکیشن اب ایف بی آر کریگا،تمام بڑے شہروں کیلئے قیمت کے تعین پر اتفاق کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر اور تمام سٹیک ہولڈرز نے اس معاملے پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کیلئے جہاں فی الحال قیمتوں کے تعین کا شیڈول تیار نہیں کیا گیا وہاں ڈی سی ریٹ کا اطلاق ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سی جی ٹی کیلئے ہولڈنگ کی مدت پانچ سال سے کم کرکے تین سال کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے قانون سازی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا معاملہ طے ہو گیا ہے اب کسی کو بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد صوبوں سے بات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز نے اپنے مسائل حکومت کے سامنے رکھے۔پراپرٹی ڈیلرز نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی قیمتوں کا تعین ہونا چاہیئے۔ہم نے اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…