اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) نیشنل ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مطابق نندی پور پلانٹ ہر ماہ ہونے والے بھاری نقصانات کے ساتھ درد سر بن گیا ہے۔ یہ بات جمعرات کو یہاں این ٹی ڈی سی نے سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے پٹیشن کی سماعت کے دوران بتائی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق کمرشل طورپر فعال ہونے کا مقررہ ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نندی پور پلانٹ سے 425میگا واٹ بجلی پیدا نہیں ہورہی ہے۔ صرف جون 2016میں پروجیکٹ پر نقصان کا تخمینہ 4ارب 46کروڑ روپے ہے۔ سی پی پی اے نے کہا کہ ای پی سی کنٹریکٹر پروجیکٹ کی چینی کمپنی جرمانے کی ذمہ دار ہے۔ لیکن حکومت نے سی پی پی اے کو جرمانہ عائدکرنے سے روک دیا ہے۔ نندی پور پاور پلانٹ جسے 425میگا واٹ بجلی پیدا کرنا تھا، وہ صرف 230میگا واٹ بجلی پیدا کر پارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر ماہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ سی پی پی اے حکام کے مطابق بجلی کی مہنگی پیداوار اور اس پر لاگت وصول نہ ہونے کے باعث صرف جون میں 4ارب 46کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ تاہم نیپرا نے یہ مالی بوجھ صارفین کو منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
سمجھوتے کے تحت اگر ای پی سی کنٹریکٹر پلانٹ کی شروعات کے ایک سال کے عرصہ میں مطلوبہ 425میگا واٹ بجلی کی فراہمی میں ناکام رہتا ہے تو وہ جرمانے کا مستحق ہے۔ لیکن حکومت نے مالی جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا۔ قبل ازیں چئیرمین نیپرا طارق سدو ز ئی نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ حکومت گراں نرخوں پر پاور پلانٹس چلانے پر کیوں بضد ہے؟تاہم سی پی پی اے کی پٹیشن پر ریگولیر نے بجلی کے ٹیرف میں جون 2016کے لیے 2.80روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جون میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 6.28روپے فی یونٹ چارج کرکے صارفین سے 21ارب روپے اضافی وصول کئے جبکہ حقیقی پیداواری لاگت 4.48روپے فی یونٹ رہی۔ اس طرح ستمبر کے بلوں میں انہیں 2.80روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ تاہم 300یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین کو اس ریلیف سے فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین بھی اس ریلیف سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔
نندی پور پا ور پلا نٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی کتنے کروڑو ں کا نقصان ہو رہا ہے ؟ جان کر آپ کے ہو ش اڑ جا ئیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا















































