منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے اور سری لنکن ائر لائنز کے درمیان 3 ائربس A-330 کی ویٹ لیز کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پی آئی اے اور سر ی لنکن ائر لائنز کے درمیان3 ائر بس A-330 طیاروں کی ویٹ لیز پر حصول کا معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج کولمبو میں منعقدہ تقریب میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ اور سری لنکن ائر لائنز کے چیئر مین اجیت ڈیاس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن سورن رتوتی نے دستخط کئے۔ معاہدہ دونوں ایئر لائنوں کے درمیان تفصیلی گفتوشنید کے بعد طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت پہلا طیارہ اگلے ہفتے پی آئی اے کو مل جائے گا جبکہ باقی طیارے آنے والے مہینوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ یہ نئے طیارے بہترین حالت میں ہیں اور ان کو پی آئی اے کی پریمئرسروس پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا جس سے پی آئی اے کو اپنا مارکیٹ شیئر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پریمئر سروس کا آغاز سب سے پہلے لندن کیلئے پروازوں سے کرے گی جو کہ 14 اگست سے شروع کی جارہی ہے۔ پریمئر سروس کیلئے لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار تین تین پروازیں چلائی جائیں گی اور مزید طیاروں کی شمولیت کے بعد پریمئر سروس کا دائرہ کار دوسرے بین الاقوامی مقامات کیلئے بھی بڑھا دیا جائے گا۔ پی آئی اے کے چیئر مین اعظم سہگل نے ان طیاروں کے حصول کیلئے ہلڈن برانڈ کی سربراہی پر مشتمل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…