جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور روس کا تاریخ ساز منصو بہ بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 29  جولائی  2016 |

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان اور روس نے دوبلین ڈالر کے ایل این جی پائپ لائن منصوبے پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے اور تبادلہ خیال کیلئے آئندہ ہفتے روسی ٹیم پاکستان آئے گی ، وزارت قانون نے امریکی پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے روسی فرم کا انتخاب کیاتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق روسی حکومت نے اکتوبر2015ء میں کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن بچھانے کیلئے پاکستان کیساتھ دوبلین ڈالر کا معاہدہ کیاتھااور افتتاح کیلئے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کا دورہ متوقع تھا لیکن آرٹی گلوبل اور انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کے درمیان معاہدہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگیاتھا۔
روس نے منصوبے کیلئے پاکستان کو دوبلین ڈالر کی رقم ادھاردینے پر اتفاق کیاتھا جس کے بدلے میں پاکستان نے پائپ لائن بچھانے کا کنٹریکٹ آرٹی گلوبل کو دینے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔اب اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے روسی ٹیم کمرشل ڈیل پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے اسلام آباد آئے گی ، اس سے قبل امریکی پابندیوں کی وجہ سے بات چیت ڈیڈلاک کا شکار ہوگئی تھی۔ پائپ لائن تعمیر، آپریٹ اور ٹرانسفرماڈل پر تعمیر کی جائے گی یعنی 25سال بعد روسی کمپنی پاکستان کے حوالے کردے گی۔معاہدے کے تحت پاکستان صرف 15فیصد سرمایہ اداکرے گا جبکہ باقی 85فیصد سرمایہ روس اداکرے گااور منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر 2017ء4 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح کا ایک معاہدہ پاکستان نے چینی کمپنی کیساتھ بھی کررکھا ہے جو اسی اصول پر گوادر سے ایل این جی پائپ لائن بچھائے گی۔اسی طرح پاکستان کی کمپنیاں بھی روزانہ 1.2بلین کیوبک فٹ ایل این جی کی منتقلی یقینی بنانے اور اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے تقریباً1.1بلین ڈالر خرچ کررہی ہے۔پاکستان اور روس کے اس منصو بے سے بھارت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور بھا رت اس منصو بے میں رکا وٹ ڈالنے کیلئے پر تولنے لگا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…