اسلام آباد( آن لائن ) نیپرا نے جون کے لئے بجلی 2روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ، تقسیم کار کمپنیوں نے جون میں صارفین سے اکیس ارب روپے اضافی وصولی کیلئے صارفین سے وصولی چھ روپے 82پیسے کی گئی جبکہ اصل لاگت 4 روپے 48پیسے رہی ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جون کیلئے بجلی 2روپے 80پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ کے الیکٹرک ،300یونٹ ، گھریلو استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا ۔ نیپرا کے مطابق جون میں 10ارب 47کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جون میں یونٹ کی اصل لاگت چار روپے اڑتالیس پیسے رہی لیکن صارفین سے وصولی چھ روپے بیاسی پیسے کے حساب سے کی گئی بجلی سستی ہونے کا ریلیف صارفین کو ستمبر میں ملے گا ۔