اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے صوبہ وار گیس کی پیداوار اور استعمال کی تفصیلات جاری کردیں‘ تین صوبے اپنی پیدوار سے کم گیس استعمال کرتے ہیں جبکہ پنجاب اپنی پیداوار سے 5 گنا سے بھی زیادہ گیس استعمال کرتا ہے ،پنجاب میں پیداوار 143 ایم ایم سی ڈی ایف جبکہ استعمال 1141 ایم ایم سی ڈی ایف ہے‘ سندھ میں پیداوار 2682 ایم ایم سی ڈی ایف اور استعمال 1762 ایم ایم سی ڈی ایف ہے‘ جولائی 2015 سے اب تک ملک میں 33ایل این جی کارگوز جن میں ایل این اجی کی 10کروڑ 38لاکھ سے زائد ایم ایم بی ٹی یو مقدار درآمد کی گئی جولائی 2015 سے اب تک 3لاکھ 35 ہزار سے زائد ایل پی جی درآمد کی گئی ہے اور ایل جی پی سلنڈر کی قیمت اس عرصے میں 1128 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ایل پی جی متحدہ عرب امارات اور ایران سے درآمد کی گئی ہے۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گیس کی پیداوار 382 ایم ایم سی ڈی ایف اور استعمال 282 ایم ایم سی ڈی ایف اور بلوچستان کی پیداوار 848 ایم ایم سی ڈی افی اور استعمال 406 ایم ایم سی ڈی ایف ہے۔ وزارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2015 سے اب تک ملک میں 33ایل این جی کارگوز جن میں ایل این اجی کی 10کروڑ 38لاکھ سے زائد ایم ایم بی ٹی یو مقدار درآمد کی گئی جولائی 2015 سے اب تک 3لاکھ 35 ہزار سے زائد ایل پی جی درآمد کی گئی ہے اور ایل جی پی سلنڈر کی قیمت اس عرصے میں 1128 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ایل پی جی متحدہ عرب امارات اور ایران سے درآمد کی گئی ہے۔ ایل این جی کی مقدار میں اضافہ کیلئے پاکستان ایل این جی ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ کی طرف عمل میں لایا جارہا ہے۔ (ن ع/ ع ح)