منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک نے فارن کرنسی اکاونٹس کی نگرانی سخت کردی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے فارن کرنسی اکاو¿نٹس کی نگرانی مزید سخت کردی ہے۔اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کی جانب سے مجاز فارن ایکس چینج ڈیلرز کے لیے گزشتہ روز جاری کردہ ای پی ڈی سرکلر لیٹر نمبر 3کے تحت انفرادی طور پر فارن کرنسی کھاتوں سے 10ہزار ڈالر اور اس سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشن بشمول ڈپازٹ، بیرون ملک منتقلی ادائیگی یا وصولی کا ماہانہ ریکارڈ مرتب کرنے اور اسٹیٹ بینک کے معائنے کے لیے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔کاروباری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے فارن کرنسی اکاو¿نٹس میں 25 ہزار ڈالر اور اس سے زائد مالیت کے ٹرانزیکشنز کا مکمل ماہانہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام بینکنگ سیکٹر کے ذریعے منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور فنڈز کی غیرقانونی منتقلی کی روک تھام کے لیے مالیاتی نظام کو مضبوط، قابل اعتماد اور محفوظ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…