لاہور (نیوز ڈیسک)موبی لنک کمپنی نے مقامی مزدورں کے لیے خلیجی ممالک میں نوکریاں فراہم کر نے کے لیے ”موبی لنک روزگار “سہولت کا اجرائ کردیا ہے جس کے مطابق تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ مزدورں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ابتدائی طور پر نوکریوں کی معلومات حاصل کرنے اور نوکری کے انتخاب کے لیے موبی لنک کال سنٹر پرفون کر کے اپلائی کیا جائے گا جس کے بعد امید وار کو موبی لنک کی جانب سے نوٹی فیکشن مل جائے گا۔موبی لنک کے صارفین 3711پر کال کر کے اپنا جاب پروفائل تیارکروا سکتے ہیں جس کے بعد موبی لنک کا نمائندہ جاب کیٹگری کا انتخاب کر کے پروفائل تیار کرے گا۔تمام امید وار وں کو ڈیٹا بیس میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد تجربے کی بنیاد پر شارٹ لسٹنگ کا عمل شروع ہو گا،شارٹ لسٹ ہونے والے امید واروں سے رابطہ کر کے تجربے کی تصدیق کی جائے گی۔عرب ممالک میں جانے کے لیے ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ریکروٹمنٹ کمپنی ویزا اور ٹکٹ کا انتظام کرے گی۔