بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

غیرملکی بینک کی برانچ سیل

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پرایک نجی غیر ملکی بینک کی نئی برانچ کو سربمہر کرنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر کی جانب سے ساتھ آنے والے پولیس اہلکاروں میں 2 ہزار روپے تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔آئی آئی چندریگر روڈ سے ملحق محمد بن قاسم روڈ پر واقع ایک نجی ،غیر ملکی بینک کی نئی برانچ کھولی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بینک کے اندر اسقبالیہ، اسٹرنگ روم یا کیبن وغیرہ بھی بنائے گئے ہیں۔ دفتر میں ردو بدل پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے اعتراض ظاہر کیا اور انتظامیہ کو آگاہ کئے بغیر اتھارٹی کے صدر ٹاون کا عملہ بدھ کی صبح آرام باغ پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور بینک ملازمین کو باہر نکال کر دونوں دروازوں کو سیل کردیا۔بینک پر لگائی لائی سیل میں عملے پر ضابطے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس عمل کو غیرملکی ادارے کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری روکنے کا اوچھا ہتھکنڈا یا بھونڈا طریقہ کہا جارہا ہے۔ایس بی سی اے کے عملے نے اپنے مبینہ لالچ میں غیرملکی ادارے کو بھی نشانہ بنا ڈالا جو کہ اتھارٹی کی معمول کی کارروائی ہے لیکن اس موقع پر متاثرہ بینک کے عملے اور عینی شاہدین نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے ساتھ آنے والے آرام تھانے کے اہلکاروں اور کے بی سی اے پولیس اسٹیشن کے عملے میں2،2 ہزار روپے تقسیم کئے۔اس سلسلے میں آرام باغ تھانے کے ڈیوٹی آفیسر سے رابطہ کرکے معاملہ جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں اپنے عملے کی جانب سے ایسی کسی ڈیوٹی پر جانے سے لاعلمی ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…