ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت صحت نے پاکستان سے نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ،سعودی ویب سائیڈ کےمطابق سعودی وزارت صحت نے ملکی ہسپتالو ں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف ممالک سے نرسنگ سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان ،مصر،سوڈان بھی شامل ہیں ،رپورٹ کے مطابق بھرتی کمیٹیوں کے نمائندگان خواتین نرسوں کی بھرتی کے لئے دستاویزی معاملات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ان ممالک میں روانہ ہوچکے ہیں ،رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ان ممالک میں سے پاکستان کو سب سے پہلے ترجیحی دی ہے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی نرسنگ کو بھرتی کیا جائیگا،سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان نرسوں کی تعیناتی سے خصوصی طور پر جدہ ،مکہ ، مدینہ،حائل ،قسیم ،احسا،اثیر اور مشرقی صوبے کے ہسپتال مستفید ہوں گے ،ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب نے 26 ہزار سے زائد غیر ملکی نرسیں تعینات ہیں جن میں پاکستانی نرسوں کی قابل ذکر تعداد شامل ہے۔