کراچی(نیوزڈیسک)ڈالرز کی لائن لگ گئی،پاکستانیوں نے گزشتہ سال بننے والا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب ڈالر کے قریب وطن بھجوائے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے جولائی تا دسمبر 2015 9 ارب 73 کروڑ ڈالر ترسیلات زر وطن بھیجی جو گزشتہ مالی سال سے اسی عرصے 6 فیصد زائد ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ادائیگیوں کا توازن بہتر کرنے میں ترسیلات زر کا کردار بہت اہم ہے۔ حکومت اگر بینکنگ چینلز میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ رقم ترسیل کرنے کی لاگت میں کمی کرے تو بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم میں کافی حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔