اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی 11 سالہ کم ترین سطح پر آنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ماہرین کے مطابق اسوقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2004 کے بعد کم ترین سطح پر موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق رواں پورے ماہ قیمتیں موجودہ سطح پر رہی تو فروری سے ڈیزل کی فی لٹر قیمت 4 روپے کم ہو سکے گی۔ماہرین کے مطابق پیٹرول تین روپے، مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے تین روپے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 7 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں