ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آج سے کام شروع کردیا

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکس چینجز کےادغام سے قائم پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آج سے کام شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکس چینجز ایک ہو کرپاکستان اسٹاک ایکس چینج بن گئی۔ اسٹاک ایکس چینج نے نئے اندازمیں آج سے کام شروع کردیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں موجود 400 بروکر اب کوئی فیس جمع کرائے بغیر پاکستان ا سٹاک ایکس چینج میں شامل ہو سکیں گے اور بڑی مارکیٹ میں کام کی سہولت کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے کسی کونے میں بھی اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ حکام کے مطابق تمام تر بروکر سے فیس چارج نہیںکی جائے گی، ملک میں نئی ٹیکنالوجیز آ گئی ہیں باآسانی کاروبار کیا جائے گا۔ بڑی مارکیٹ ہوگی اور کاروبار کے نئے اور محفوظ طریقوں سے متعارف کرایا جائے گا ، اسٹاک ایکس چینجز کےادغام سے بروکرز کو کام کرنے کےبہتر مواقع ملیں گے۔ چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے نیا ریگولیٹری فریم ورک اور قواعد و ضوابط لاگو کیے جا رہے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…