ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں کے مسائل کو ترجیحا حل کیا جائیگا، گورنر پنجاب

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ فرینڈلی ماحول ناگزیر ہے‘ بلا شبہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری ملکی ترقی وخوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور صنعتی اعتبار سے گوجرانوالہ پنجاب کا تیسرا بڑاشہر ہے، تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کیونکہ اگر تاجر خوشحال ہوگا تو وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے دورے کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ صدر چیمبر سمیع اللہ نعیم‘ نائب صدر شیخ عبدالرو¿ف ‘ سابق صدور‘ اراکین مجلس عاملہ‘ ایس ایس پی آپریشن علی ضیائ ‘ اے سی سٹی عتیق الرحمان کے علاوہ تاجربرادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری خصوصاً گوجرانوالہ کے تاجروں پر قوم کو فخرہے جو کہ ملک کو بہت بڑا ریونیو فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت کے لیے نیا ٹیکس سسٹم متعارف کروایا جارہاہے جس کے تحت انہیں باقی محکموں سے نجات مل جائے گی اور ایک ہی پلیٹ فارم سے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت تاجر برداری کو جہاں سہولت میسر آئے گی وہاں کرپشن کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش‘ کوریا‘ چائنہ‘ انڈیا اور دیگر ممالک سے مقابلہ کرنے کیلیے تاجر برادری کو سہولتیں دی جائیں گی، اس کیلیے ماحول کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تاجر نامساعد حالات کے باوجود معیشت کا پہیہ چلا کرلاکھوں مزدوروں کو روزگار فراہم کیے ہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ آپ کے دلوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لوگوں کا درد ہے تمہاری روزی میں دکھی و کم وسیلہ طبقات کے لوگوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل تحسین ہے کہ آپ لوگ مختلف ٹرسٹ و اسپتال چلارہے ہیں جن سے دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل جاری ہے، ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی قیادت و پارٹی کا اعتمادحاصل ہے اور گوجرانوالہ کی سیاسی و کاروباری برادری میری ساتھی اور یہاں سے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے جو نمائندے منتخب ہوئے ہیں وہ بھی ملکی خدمت میں کردار ادا کریں اور یہ انتخابات گراس روٹ لیول پر تحفہ ثابت ہونگے ان سے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہونگے اور ملک ترقی وکامرانی کی منزل پر گامزن ہوگا۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور گوجرانوالہ کی تاجر برادری ٹیکسوں کی مد میںحکومت کو سالانہ اربوں کے ٹیکس ادا کررہی ہے، اسی طرح خام مال کی ایکسپورٹ میںبھی سالانہ ایک ارب ڈالر سے زائد زر مبادلہ کما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اور انہیںاحترام دینا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت تاجروں کو ٹیکسوں کی ادائیگیوںمیںسہولت مہیا کررہی ہے اور چھوٹے چھوٹے ٹیکسوں کویکجا کرکے ایک ہی جگہ وصول کیا جائے گا اوریہ تمام ٹیکس ملکی ترقی وخوشحالی پر صرف ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…