ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میںآج نئی تاریخ رقم ہورہی ہے،ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا امکان

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور (آج) پیر سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کام شروع کر دے گی جس سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اسٹاک مارکیٹس کے نگران ادارے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اسٹاک مارکیٹس کو ضم کر کے ”پاکستان اسٹاک ایکسچینج“ بنایا جارہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے انضمام یا ڈی میچولائیزیشن کا قانون 2012ءمیں منظور ہوا جس کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اسٹاک ایکس چنیج اپنے 40 فیصد تک حصص سرمایہ کاروں کو فروخت کریں گے۔ یہ سرمایہ کار کوئی بیرونی اسٹاک ایکس چینج بھی ہو سکتا ہے۔ تینوں حصص مارکیٹوں کے ارکان 40 فیصد حصص کے مالک ہوں گے جبکہ باقی 20 فیصدفروخت کے لیے عوام کو پیش کیے جائیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نیویارک کے نیس ڈیک یا ممبئی اسٹاک ایکسچینج کی طرح کام کریگا۔ ایک اسٹاک ایکسچینج پورے ملک کے بازارحصص کو ظاہر کرے گا جس سے کاروبار میں بہتری اور مارکیٹ کا حجم بڑھے گا۔ نئی اصلاحات سے ریگولیشنز مضبوط اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…