لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والی 15مرلہ اراضی کو بچانے کےلئے ڈیزائن میں دو مرتبہ تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق میٹرو ٹرین منصوبے میںسلطان پورہ اسٹیشن کے قیام سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائشگاہ کی 15مرلے اراضی بھی اس کی زد میں آرہی تھی جس سے سٹرکچر کو بھی نقصان پہنچنا تھا۔ تحفظات کے بعد ایل ڈی اور نیسپاک کے انجینئرز نے ڈیزائن میں ترمیم کی لیکن اسکے باوجود چھ مرلے اراضی منصوبے کی زد میں آرہی تھی ۔صوبائی وزیر کی طرف سے ایک مرتبہ پھر تحفظات اٹھائے جانے کے بعد ڈیزائن میں دوبارہ ترمیم کی گئی جس کے تحت اب صوبائی وزیر کے گھر کا سٹرکچر اس سے بچ گیا ہے اور صرف باﺅنڈری وال متاثر ہو گی ۔ترمیمی ڈیزائن کے تحت منصوبے کے پورٹلز کو آگے منتقل کیا جائے گا ۔