اسلام آباد(نیوزڈیسک) ان دنوں ڈالرکی قیمت ایک بارپھربلندہوگئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں روپے کی قدرکم ہورہی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے ڈالرکی قیمت میں کمی کےلئے اقدامات کرناشروع ہوگئے جس کے لئے ایک طرف توٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کی گئی ہے کہ ملکی معیشت کادارومدارڈالرپرکم ہوجائے دوسری طرف حکومت نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لئے رقوم کی باآسانی پاکستان منتقلی کے لئے نئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ ڈالرکی رسد میں اضافے سے اس کی طلب میں کمی ہو۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالرکی قیمت میں کمی رواں سال کے جنوری کے آخری ہفتے میں کم ہوناشروع ہوجائے گی اورفروری میں ڈالرکی روپے کی قدرمیں اضافہ ہوناشروع ہوجائے گا۔