بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈبینک کا جائزہ مشن 17جنوری کو پاکستان پہنچے گا

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان ڈیٹا بینک اور ویئر ہاو¿س قائم کرنے سمیت تاخیر کا شکار ہونے والے دیگر منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 17 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک کا جائزہ مشن 17جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کے دوران فیلڈ فارمشنز کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر عالمی بینک کے تعاون سے تیار کردہ فزیبلٹی رپورٹ کی روشنی میں ڈیٹا ویئر ہاو¿س اور ڈیٹا بینک قائم کرنے کے منصوبے کے نہ صرف پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے بلکہ نومبر سے اس منصوبے کے لیے خریداری کا عمل شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر 2 کروڑ ڈالر لاگت آنا ہے مگر عالمی بینک کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث یہ منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، یہ منصوبے رواں ماہ کے آخری عشرے یا آئندہ ماہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان کے متعدد دورے کرچکا ہے اور ورلڈبینک کے تعاون سے ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارمز پروگرام (ٹی اے آر جی)کے تحت مختلف ذیلی منصوبوں کے بارے میں کام مکمل کرنے کے ساتھ متعدد منصوبوں پر کام جاری ہیں اور تربیتی پروگرام بھی منعقد ہو چکے ہیں البتہ آئندہ مرحلے کے تحت ڈیٹا بینک کے قیام اور ڈیٹا ویئر ہاوس کے لیے پروکیورمنٹ کے ذیلی منصوبے ابھی شروع نہیں ہوسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…