بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

درآمدات کے نام پر جعلسازی سے زرمبادلہ باہر بھیجنے پر سخت کارروائی انتباہ

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اوپن اکاٹ پردرآمدات کے لیے غیرملکی زرمبادلہ بیرون ملک بھجوانے سے متعلق درآمدکنندگان کی درخواستوں کی مناسب جانچ پڑتال کریں۔اسٹیٹ بینک اوپن اکاو¿نٹ پر درآمدات کے لیے تیار کردہ ڈپلیکیٹ جعلی دستاویزات کے ذریعے زرِمبادلہ کی ترسیل میں ملوث امپورٹرز اور بینکوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گا۔ گزشتہ روز جاری ایک اعلامیے میں مرکزی بینک نے کہاکہ اسٹیٹ بینک جعلسازی میں ملوث پائے جانے والے امپورٹرز کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق مناسب کارروائی کر رہا ہے۔مزید یہ کہ بینکنگ کمپنی کی حیثیت سے ان کیسز کے حوالے سے معمول کی احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے والے بینکوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے تمام متعلقہ فریقوں کو ان کے اپنے مفاد میں ہدایت کی کہ وہ دھوکہ دہی پر مبنی ایسی ترسیلات سے باز رہیں جن میں درآمدات پر ڈپلیکیٹ جعلی دستاویز استعمال کی جائیں، ایسے تمام کیسز قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…