انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی پر پابندیوں سے روس کی سیاحتی انڈسٹری اور سبزیوں و پھلوں کا شعبہ متاثر ہوگیا۔روسی میڈیا کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ترکی پر عائد پابندیوں سے روسی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ روس کے وزیر اقتصادیات نے اعتراف کیا ہے کہ بعض شعبوں میں روسی معیشت ترکی سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پابندیوں سے روس کی سیاحتی انڈسٹری اور سبزیوں و پھلوں کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درآمدات میں ترکی کا حصہ کافی زیادہ ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے ضروری تدابیر اختیار کر نے کی اشد ضرروت ہے۔دوسری جانب روس کے وزیر توانائی نوواق کا کہنا ہے کہ ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل جاری رہے گی اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس مقدار کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔