اسلام آباد (این این آئی)روس کے سفیر ایلیکسے یوریوس ڈیڈوف نے پاکستانی تاجروں کو روس میں تجارت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے بہترین اور غلبہ پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انہیں روس کی تجارتی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے ۔چیمبر آف کامرس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے روس کے سفیر ایلیکسے یوریوس ڈیڈوف نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کو سیکٹرز کے مطابقت سے ٹھوس اقدامات اٹھانا چاہئیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر پاکستانی اور روس کے تاجر مشترکہ منصوبہ سازی کے ذریعے باہمی تجارت اور تعلقات مستحکم کریں انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر صنعت و تجارت کے شعبہ میں روس کے تاجروں کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔پاکستان روس میں ٹیکسٹائل ، گارمنٹس ، چاول ، لیدر مصنوعات سمیت کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی فارما سیوٹیکل مصنوعات میں برآمد بڑھا سکتا ہے۔