لاہور( نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے جاری سردی کی لہر کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مچھلی فروشوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے مچھلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔زندہ مچھلی کی قیمت میں اضافہ400 روپے کلو سے بھی تجاوز کرنے سے فی کلو موجودہ قیمت 750 روپے فی کلو ہے جبکہ فرائی مچھلی ایک ہزار رپوے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔تاہم دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں اضافہ گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔لاہور میں مچھلی منڈی کی مچھلی فروش یونین کے لیڈر ز مطابق مچھلی کی پیداوار میں کمی اورمانگ میں اضافہ کی وجہ سے عام دکاندار وں کی وجہ سے مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔منڈی میں مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تاہم مچھلی کم مقدار میں مارکیٹ میں آ رہی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں