ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دوبارہ گیس کب مہنگی کریں گے ؟ن لیگی وزیرکاانکشاف،عمران خان نے نظریں جما رکھی ہیں ،تحریک انصاف کاپروگرام سامنے آگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیاہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان کا کوئی خرچہ نہیں ہو رہا تمام سرمایہ کاری ترکمانستان کررہا ہے، جنوری 2016ءسے گیس مہنگی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ،ملک میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے، توانائی کا بحران گیس کی درآمد سے ہی حل ہوگا،گیس کی درآمد کیلئے منصوبے شروع کردیئے ہیں، تاپی ،تمام سرمایہ کاری ترکمانستان کررہا ہے ہر سال گیس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور سپلائی میں کمی آرہی ہے، پچھلی حکومت گیس کی کمی دور کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرتی تو آج یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہوتا، گیس کی قلت دور کیے بغیر ملک میں توانائی کا بحران ختم نہیں ہوسکتا، توانائی کا بحران گیس کی درآمد سے ہی حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی گیس کی درآمد شروع ہوگئی ہے، توانائی بحران کا درمیانی مدتی حل ایل این جی گیس سے ہی ممکن ہے، حکومت نے گیس کی درآمد کیلئے منصوبے شروع کردیئے ہیں، ترکمانستان گیس پائپ لائن منصوبہ چار سال میں مکمل ہوجائے گا، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے دورِ حکومت میں گیس اور تیل کے ریکارڈ 66 کنوئیں دریافت ہوئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تاپی اور پاک ایران گیس پائپ لائن علیحدہ منصوبے ہیں، دونوں منصوبے مکمل کیے جائیں گے، تاپی منصوبے میں پاکستان کا کوئی خرچہ نہیں ہورہا ،تمام سرمایہ کاری ترکمانستان کررہا ہے، تمام گیس فیلڈز پائپ لائنز سے جوڑ دی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں گیس منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس چوری کیخلاف بل پاس کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن ارکان نے گیس چوری بل پر اعتراضات کیے، دیہی علاقوں میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے سے نقصانات ہورہے ہیں، حکومت کا جنوری 2016ء سے گیس مہنگی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی نظریں گیس بحران پر بھی ہیں، خیبرپختونخوا میں صوبے کی ضرورت سے زیادہ گیس موجود ہے لیکن وفاقی حکومت وہا ں پوری گیس فراہم نہیں کررہی ، پاکستان نے امریکی دباومیں آکر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ترک کیا اور تاپی منصوبہ کے پیچھے بھاگ رہا ہے،امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ناکام کرنے کیلئے ہمیں تاپی منصوبہ کا خواب دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبہ کی کامیابی افغانستان میں امن سے جڑی ہوئی ہے، تاپی منصوبہ کیلئے جو کمپنی بنائی گئی ہے اس میں ہندوستان کا حصہ بھی ہے، ہندوستان اس طرح پا کستا ن سے زمینی رسائی اور بہت سی معاشی سہولیات مانگ سکتا ہے جو شاید ہم نہیں دینا چاہیں، گیس چوری بل سینیٹ میں پاس ہوگیا تو قومی اسمبلی میں کیوں پاس نہیں ہوپارہا جہاں حکومتی ارکان کی اکثریت ہے، حکومت جو بل پاس کرانا چاہتی ہے زبردستی کروالیتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…