جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے بیلا روس کے سفارتخانے کے لئے زمین الاٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم نے اسلام آباد میں بیلا روس کے سفارتخانے کے لئے زمین الاٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے اور وزارت خارجہ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ اور وزیر اعظم ہاﺅس کے درمیان مراسلوں کے تبادلے سے یہ بات عیاں ہے کہ درخواست سفارتخانے کی مجوزہ بلڈنگ کے لے آﺅٹ پلان کی دستیابی کی صورت میں آگے بڑھ سکتی ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یورپ کے ملک بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور تعلقات میں بہتری بیلا روس کے صدر امیگزنڈر لوکا شنکو کے دورہ اسلام آباد کے بعد آئی جب انہوں نے مئی میں پاکستان کا دورہ کیا اس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اگست میں بیلا روس کا دورہ کیا جب پاکستان نے اس یورپی ملک میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بیلا روس کے سفارتخانے کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی جب وزیر دفاع رانا تنویر حسین نے جولائی 2014 میں اس ملک کا دورہ کیا فی الحال بیلا روس کا سفارتخانہ ایف سکس سیکٹر میں کام کر رہا ہے بیلا روس سفارتخانے کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ بیلا روس کا اسلام آباد میں چھوٹا سا مشن ہے جو ایک رہائشی علاقے سے چلایا جا رہا ہے اور جلد ہی ایمبیسی کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کر دیاجائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…