ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی پاکستان اسٹیل کی200 ایکڑ اراضی حاصل کرنے میں دلچسپی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے پاکستان اسٹیل کی200 ایکڑ اراضی حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی پاکستان اسٹیل کوبحال کرنے کی ناکام کوششوں کے بعدصوبائی حکومتوں نے پاکستان اسٹیل کی قیمتی اراضی کے حصے بخرے کرنے کاآغازکردیا ۔سابقہ دورحکومت میں پاکستان اسٹیل کی قیمتی اراضی ریئل اسٹیٹ مافیا کے ہاتھ چڑھ چکی ہے اور اب پنجاب حکومت نے پاکستان اسٹیل کی200 ایکڑ اراضی حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔ اس اراضی کو درآمدی کوئلہ ذخیرہ کرنے اور پنجاب میں لگنے والے کوئلے کے بجلی گھروں کوترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل کے 2 ایڈہاک افسران نے اسلام آباد میں وفاقی وزارت صنعت و پیداوار اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میںاس تجویز پرغورکیا تاہم اراضی پرسندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ملکیتی دعوے اور وفاق و سندھ کے مابین موجودہ تناو¿کی صورت حال کے پیش نظراس تجویز کو قابل عمل بنانے تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ساحل سمندر پرقائم درآمدی خام مال کی جیٹی پنجاب حکومت کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ جیٹی پنجاب میں لگنے والے کوئلے کے بجلی گھروں کودرآمدی کوئلے کی ترسیل کے لیے بطورکول یارڈاستعمال کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ ریلوے نے بھی اپنی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…