پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تھرکول پروجیکٹ، کان کنی اور پاور پلانٹ کیلئے1.5 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا، تھر منصوبے کی کان کنی اور پاور پلانٹ پروجیکٹ کے لیے ضروری فنڈز کی فراہمی کے لیے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ نے مقامی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ 1.5ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں، معاہدوں پر دستخط چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والی تقریب میں کیے گئے۔یاد رہے کہ اس ضمن میں مذاکرات اس سال کے اوائل میں شروع ہوئے تھے جب چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی ٹرم شیٹس پر دستخط کیے تھے، ان فنانسنگ معاہدوں کے تحت بینکوں کے سنڈیکیٹ جس میں کنونشنل اور اسلامی دونوں شامل ہیں تھر منصوبہ بلاک || کے لیے 52 ارب روپے فراہم کریں گے جبکہ اینگرو پاور جن پاور پلانٹ کے لیے 22 ارب روپے کی حتمی منظوری دی گئی ہے، مقامی سنڈیکیٹ کی سربراہی حبیب بینک لمیٹڈ کر رہا ہے اور اس میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور فیصل بینک لمیٹڈ شامل ہیں، غیر ملکی سنڈیکیٹ چائنیز ڈیولپمنٹ بینک، کنسٹرکشن بینک ا?ف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک ا?ف چائنا پر مشتمل ہے، یہ منصوبے کو 82کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کریں گے۔مذکورہ بالا معاہدوں کے مسودے اس سال کے اوائل میں وزارت خزانہ کی طرف سے منظور کیے گئے تھے، ان معاہدوں کو حکومت پاکستان نے 70کروڑ ڈالر کی ساورین گارنٹی دی ہے، تھر کان کنی کی کمپنی ایس ایم سی ایم سی کو حکومت سندھ کی حمایت بھی حاصل ہے، اس منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے پر ترجیح حاصل ہوئی، مزید براں اسپانسر سپورٹ ایگریمنٹس پر بھی دستخط کیے گئے، ان اسپانسرز میں حکومت سندھ، اینگرو پاور جن لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، حبیب بینک لمیٹڈ اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن شامل ہیں جنہوں نے منصوبے کے لیے 49کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ منصوبہ مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچے، توقع کی جارہی ہے کہ منصوبہ 2018 میں کمیشن ہوجائے گا جس کے بعد کان کو 7.6 ایم ٹی پی اے تک وسیع کیا جائے گا اور پھر 660 میگا واٹ کا ایک اور پاور پلانٹ لگایا جائے گا، اس ماہ کے اوائل میں حکومت سندھ نے ایس ای سی ایم سی کے ساتھ امپلیمنٹیشن ایگریمنٹ اور اینگرو پاور جن کے ساتھ واٹر یوٹیلائزیشن ایگریمنٹ کیے تھے، ان معاہدوں کے تحت حکومت سندھ انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور دیکھ بھال کی ذمے دار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…