پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس آئیں اورفائدہ اٹھائیں۔۔۔روسی سفیر کی پاکستانیوں کو اہم پیشکش

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)روس کے سفیر ایلیکسے یوریوچ ڈیڈوف نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو روس کی بڑی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین اور غلبہ پانے کی بھرپور پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر، نائب صدر ناصر سعید اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ سفیر نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو سیکٹرز کی مطابقت سے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور روس کے تاجر مشترکہ منصوبہ سازی کے ذریعے باہمی تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر صنعت و تجارت کے شعبے میں روس کے تاجروں کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ کراچی میں سٹیل ملز کے قیام پر پاکستانی قوم روس کا شکریہ ادا کرتی ہے ، یہ سٹیل مل نہ صرف ملک بھر میں سٹیل مصنوعات کی رسد کا اہم ذریعہ ہے بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ رہا ہے مگر یہ تسلی بخش نہیں لہذا اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ روس ایک بڑی اور پاکستان کے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے ۔ پاکستان روس کو ٹیکسٹائل، گارمنٹس، چاول، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی اور فارماسیوٹیکل مصنوعات وغیرہ کی برآمد بڑھاسکتا ہے جبکہ روس پاکستان کو پاور ایکویپمنٹ، سٹیل، یوریا اور کیمیکلز بڑی مقدار میں برآمد کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں روس کے سرمایہ کاروں کے لیے وسیع گنجائش ہے جس سے انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ فوڈ پراسیسنگ، آئل، گیس، معدنیات، توانائی، انجینئرنگ، آٹوموبیل اور انڈسٹریل کیمیکلز سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…