جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں دھماکہ خیز نئی انٹری،تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا امکان

datetime 21  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں دھماکہ خیز نئی انٹری،تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا امکان،امریکی سیاستدانوں نے خام تیل کی برآمد پر عائد 40 سالہ پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے۔یہ اقدام سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے ایک کھرب ایک ارب ڈالر کے اخراجات کے بل کا حصہ ہے جو 2016 تک امریکی حکومت کو رقوم مہیا کرے گا۔عالمی بازارِ حصص میں مندی، امریکہ میں خام تیل 40 ڈالر پر آ گیاتیل کی قیمتوں میں کئی ہفتوں کی گرواٹ کے بعد جمعہ کو بڑھوتی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی کثیر مقدار موجود ہے۔امریکہ میں تیل کی پیداوار کرنے والی کمپنیاں اب عالمی بازاروں میں خام تیل فروخت کر سکیں گی۔جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا امکان ہے ۔امریکہ میں تیل کی پیداوار اور تلاش کرنے والے کمپنیاں اس پابندی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ یہ پابندی اس وقت سے قائم ہے جب 1970ءکی دہائی میں عرب تیل پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ہٹانے سے تیل کی صنعت سے متعلق نوکریاں کم ہو جائیں گی اور یہ ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔اخراجات کے اس بل میں شمسی اور ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی پر لاگو ٹیکس میں چھوٹ بھی شامل ہے جبکہ ریپبلکنز نے وعدہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی فنڈ کی پچاس کروڑ ڈالر کی رقم نہیں روکی جائے گی۔صدر اوباما نے اس بل کی کو قانون کی شکل دیتے ہوئے اس پر جمعے کو دستخط کر دیے۔عالمی منڈیوں تک رسائی سے آئندہ مہینوں یا برسوں میں امریکی برآمدات میں کوئی بڑی تبدیلی تو نہیں آئے گی تاہم اس سے تیل کی پیداوار کرنے والوں کو قدرے لچک مل جائے گی۔امریکہ کی خام تیل کے ایکسپورٹرز کے سربراہ جارج بیکر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ہمارے لیے میدان ہموار ہے تو امریکہ کو بالآخر یہ موقع ملا ہے کہ وہ قوم کی مکمل صلاحتیوں کو سمجھ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…