ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موبی لنک اور جاز کانیااشتہار عوام نے نازیبا قراردیدیا،سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)موبی لنک اور جاز کااشتہار،سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا،عوام برہم،،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موبی لنک اور جاز کی جانب سے مختلف قومی اخبارات میں سمارٹ فیچر فونز سے متعلق اشتہار شائع کیاگیا جس کے ساتھ نہایت ہی نازیبا حالت میں الٹی لیٹی ہوئی ماڈل کی تصویر شائع کی گئی، نمایاں اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایسی تصویر کی اشاعت پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیاجارہا ہے ،سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مذکورہ کمپنی کے اس اشتہار کو مغربی اقدار پاکستانی قوم پر مسلط کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔پاکستان میں موبائل اور ڈیٹا سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے موبی لنک کو دو دن قبل لانچ کئے گئے اپنے ہینڈ سیٹس رینج کے بعد شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اتوار کو قومی اخبارات میں شائع ہونے والے نازیبا اشتہارات کے بعد موبی لنک پر شدید تنقید کی جارہی ہے اخبارات کے صفحہ اول پر شائع ہونے والے اشتہار میں معروف ماڈل نرگس فخری کو الٹا لیٹے دکھایاگیا ہے جسے ناظرین اورقارئین کی جانب سے خواتین کے استحصال سے تعبیر کیاگیا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پرسامنے آنے والے تبصروں میں موبی لنک اوراس کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی پرکو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایاگیا ہے مذکورہ اشتہار کی ویڈیو جب موبائل کمپنی کے آفیشل پیج پر اپ لوڈ کی گئی تو لوگوں نے اس پر بھی بڑی تعداد میں تبصرے شروع کردیئے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا مواد کوئی بھی شریف شہری اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتا، اب تک ہزاروں فیس بک صارفین اس نازیبا اشتہار کی مذمت کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ایک فیس بک صارف بشارت صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا ہم اخلاقی طورپر دیوالیہ ہوچکے ہیں، آج پاکستان کے صف اول کے اخبارات کے فرنٹ پیج پر یہ تصویر دیکھ کر حیرت ہوئی دل دکھی ہوا سوچا کہ یہ محمد علی جناح کا پاکستان ہے؟ایک خاتون سوشل میڈیا صارف نے ان الفاظ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ”عورت کا استحصال“بڑی تعداد میں عوام نے اس نازیبا حرکت پر مذمت کی ہے،واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اخبارات نے ایسی تصویر اپنے صفحہ اول پر شائع کی ہے۔جب ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرنے والے شخص ایڈورٹائزنگ ایکسپرٹ سے پوچھاگیا تو انہوں نے یہ بتایا کہ اشتہار سلمان خان اور سونم کپور کی نئی آنے والی فلم پریم رتن دھن پائیو کے پوسٹر کی کاپی ہے۔یادرہے کہ کچھ عرصہ پہلے کیو موبائل نے بھی اسی قسم کا اشتہار ریلیز کیا تھا جس میں ماڈل نے کچھ نازیبا الفاظ کااستعمال کیاتھا اوراس اشتہار کو بعد میں عوام کے شدید ردعمل کے بعد بند کردیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ اتوار کے دن سوشل میڈیا پر اس اشتہار پر بہت زیادہ تبصرے کئے گئے اور اس کی تصاویر شیئر کی گئیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…