بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ڈالر نے نئی بلندیوں کو چھو لیا،خریدارپریشان

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ڈالر نے نئی بلندیوں کو چھو لیا،خریدارپریشان، گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چار روپے اسی پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ماہرین نے روپے کی قدر میں کمی کو بیرونی ادائیگیوں کا نتیجہ قرار دیا جس کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے اضافے کے بعد ایک سو چار روپے تیس پیسے سے بڑھ کر ایک سو چار روپے اسی پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب اور رسد میں توازن اور سٹے بازوں کے مارکیٹ سے نکل جانے کی وجہ سے روپے نے ایک سو چھ روپے کی سطح سے تجاوز نہ کیا اور ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر محض دس پیسے اضافے کے بعد ایک سو چھ روپے پینتیس پیسے پر بند ہوا۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو سراہتے ہوئے 49 کروڑ 81 لاکھ ڈالرزکی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے انچاس کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کی رقم پیر کو پاکستان منتقل ہونے کا امکان ہے جس سے روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…