بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

کاشتکاروں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
PESHAWAR, PAKISTAN, NOV 24: Farmers work at a paddy field at Bhuddo village in Peshawar on Thursday, November 24, 2011. (Fahad Pervez/PPI Images).
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں عوام دوست اقدامات سے بہت دکھ پہنچ رہاہے۔عمران خان نہیں چاہتے کہ عوام کی فلاح کے لئے منصوبے بنائے جائیں۔ ہر وقت دھاندلی کا ورد کر نے والے عمران خان کوخیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخاب میں انہیں دھاندلی کیوں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو شمسی توانائی سے چلنے والے 30 ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے سود سے پاک قرضے دیئے جائیں گے اور اس ضمن میں ڈیزل اور بجلی پر چلائے جانے والے ٹیوب ویلوں کے مقابلہ میں نمایاں بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان ایک لاکھ روپے جمع کرائے گا جبکہ 10 لاکھ روپے بینک قرضہ فراہم کرے گا جس کا مارک اپ حکومت ادا کرے گی، ایک سولر ٹیوب ویل کی تنصیب پر 11 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے اگر زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تو ان کی شفاف طریقہ سے قرعہ اندازی کی جائے گی، اس کے علاوہ کسانوں کیلئے لائف اور کراپ انشورنس کی سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ تعمیرات کی صنعت جو 16 دیگر منسلک صنعتوں کو چلاتی ہے اس پر کئی قسم کی ٹیکس رعایتیں دی گئی ہیں اور اس شعبہ کی ترقی اور صنعت کے فروغ کیلئے بجری، اینٹوں اور تعمیراتی مشینری پر ٹیکس میں رعایتیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے بجٹ میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ ان اقدامات کے نتیجہ میں آئندہ مالی سال کے دوران 20تا 25 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…