ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایک فیصد برطانوی شہریوں کے پاس 57 فیصد غریبوں سے زیادہ دولت

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں امیروں اور غریبوں کے درمیان فرق بڑھنے لگا۔ ایک فیصد امیروں کی جیب میں ستاون فیصد غریبوں سے زیادہ دولت ہے۔ برطانوی اخبار نے دولت کے عدم توازن کابھانڈا پھوڑ دیا۔کہیں روپے پیسے کی ریل پیل اور کہیں ، غربت کے ڈیرے۔ برطانیہ میں دولت کا بیلنس کتنا آوٹ ہے ؟؟ برطانوی اخبار نے آنکھیں کھول دیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں رہنے والے امیر ترین دس فیصد افراد، قوم کی آدھی دولت اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور وہاں ایک فیصد امیروں کے پاس اتنی زیادہ دولت ہے جس کا مقابلہ ستاون فیصد غریب مل کر بھی نہیں کرسکتے۔ نیشنل اسٹیسٹک فگرز آفس کے مطابق دو ہزار بارہ سے اب تک دولت کے عدم توازن میں اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ ساوتھ ایسٹ انگلینڈ اور لندن میں گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ چائلڈ پاورٹی واچ ڈاگ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ برطانوی معاشرے کے تقسیم ہونے کا بھی خدشہ ہوچلا ہے۔ کیوں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔ امیر ایک ہفتے میں جتنا چائے سگریٹ پر خرچ کرتا ہے ، ایک غریب کو بنیادی ضروریات کے بھی لالے پڑے ہیں۔ یوں امیروں اور غریبوں کے درمیان یہ فرق بڑھتا ہی چلا جارہاہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…