ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مائی کراچی نمائش میں7 سے 8لاکھ افرد کی شرکت متوقع، سراج قاسم تیلی

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ کے سی سی آئی کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ ” مائی کراچی“ نمائش2016 کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں بھرپور آب وتاب کے ساتھ 25 مارچ2016کو شروع ہو کر27مارچ 2016کو اختتام پذیر ہو گی۔ اگلے برس نمائش میں7سے8لاکھ افرد کی شرکت متوقع ہے۔ اس امر کا اعلان انہوں نے جمعہ کو کے سی سی آئی آڈیٹوریم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر،سینئر نائب صدر ضیاءاحمد خان،نائب صدر محمد نعیم شریف، چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے’مائی کراچی‘ نمائش محمد ادریس، ڈپٹی چیئرمین خصوصی کمیٹی شمیم احمد فرپو، سابق صدورمحمد ہارون اگر، اے کیو خلیل، عبداللہ ذکی،افتخار احمد وہرہ اورمنیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔سراج قاسم تیلی نے کہا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد کراچی کاسافٹ اور مثبت تاثر اجاگر کرنا ہے۔ کراچی چیمبر گزشتہ 13برس سے کامیابی کے ساتھ ’مائی کراچی‘ نمائش کا بلا تعطل انعقاد کررہا ہے، جس میں تاجر برادری، سفارتکاروں، غیر ملکی کمپنیوں سمیت کراچی کی عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…