اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فون کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے سستا سمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرا دیا۔ جازایکس سیریز کے 4موبائلز فونز کی قیمت 2099روپے سے 7999روپے کی رینج میں رکھی گئی ہے۔ وائی فائی کی سہولت سے مزین سیٹ کے اندر دوسرے فیچر بھی رکھے گئے ہیں۔جمعہ کو مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ آصف عزیز نے کہا کہ نئے فونز متعارف کرانے کا مقصد اپنے کم آمدنی والے صارفین کی رابطہ کی ضروریات پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فونز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہائراپلانسز کمپنی کے اشتراک سے تیار کئے گئے ہیں جن کی وارنٹی عام فون کی وارنٹی 12ماہ کے مقابلے میں 18ماہ ہے جو ہمارے اس فون پر اعتماد کا بھی ایک ثبوت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم مسلسل ایسے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ہم اپنے کسٹمرز کو بہترین سروسز اور پروڈکٹس پیش کر سکیں۔ غیر معمولی 3جی سروسز کے ساتھ Jazz Xکی رینج کسٹمرز کو اور بالخصوص کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کو پہلے سے جاری ڈیجیٹائزیشن پروسیس میں شامل ہونے کے قابل بنائے گی۔ ا?ج کل کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لئے لاتعداد ملتی جلتی اور کم قیمت ڈیوائسز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری جاز ایکس کی رینج کے ذریعے ہم اعلیٰ ترین ویلیو کے حامل ہینڈسیٹ ہر طرح کی قیمت کیلئے پیش کر سکیں۔ا?صف عزیز نے مزید کہا کہ ڈیوائسز میں موجود فیچرز اور باکفایت نرخوں کے ساتھ یہ ڈیوائسز پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو ترغیب دیں گی کہ وہ بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی پاور سے فائدہ اٹھائیں۔ تمام چار ڈیوائسز صرف موبی لنک کے بزنس سینٹرز اور فرنچائز پر دستیاب ہیں۔ ان ڈیوائسز میں کسٹمرز کو تھری جی 2جی بی کے لئے 800روپے کا بیلنس بھی دیا جاتا ہے۔ جے ایس 500اور جے ایس 700کسٹمرز کو فیس بک، ٹوئٹر اور وہاٹس ایپ کا چار مہینوں تک لاتعداد مرتبہ رسائی مہیا کرتا ہے
موبی لنک نے اپنے صارفین کیلئے سستا اور سمارٹ فون متعارف کرا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری،ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا



















































