ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین کا سندھ کیلئے بڑا منصوبہ،لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ، حکومت سندھ اور چین کے سرمایہ کار اداروں کے مابین تین مفاہمتی یاداشت (MoU)پر وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں دستخط کئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چین کے قونصلجنرل مایاہو ، اے سی ایس (منصوبہ بندی و ترقیات) سندھ اعجاز علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری آئی ٹی سندھ، سیکریٹری صنعت ،چئیرمین سندھ بور ڈ آف انوسٹمینٹ آصف اے بروہی، ڈائیریکٹر جنرل سندھ بورڈ آف انوسٹمینٹ اور ڈاکٹر وانگ لی اور دیگر چائینز نے تقریب میں شرکت کی۔ پہلے ایم او یو پر سندھ بورڈ آف انوسٹمینٹ حکومت سندھ نے ڈی ہینگ لاءآفس/ چائنا انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس برائے پرائیویٹ سیکٹر نے دستخط کئے جس کے تحت سندھ حکومت “چائنا اسپیشل اکنامک زون©”کے قیام کے لئے مراحل میں دھابیجی ، ٹھٹھہ میں 2000ایکڑ زمین فراہم کی تھی میں سے پہلے مرحلے کے دوران 250ایکڑ دستیاب زمین فراہم کی جائیگی۔ جہاں پر چائنا کی کمپنیاں مختلف شعبوں میں ڈومیسٹک مارکیٹ کے ماسٹر پلاننگ کے تحت مختلف صنعتیں قائم کریں گی اور یہاں تیار ہونے والی مصنوعات دیگر علاقائی مارکیٹوں کو برآمد کریں گی۔سندھ حکومت الاٹ کردہ زمین کی مالک رہے گی جس کا اعادہ ایم او یو میں بھی کیا گیا ہے۔ دوسرے ایم او یو پر سندھ بورڈ آف انوسٹمینٹ (ایس بھی آئی) اور چائنیز اکیڈمی آف اسپیشل سائنس ریسرچ اینڈ ڈولیپمنٹ انٹرنیشنل نے دستخط کئے۔ اس ایم او یو کے تحت صوبہ سندھ میں چائنا ۔ پاکستان اکنامک کوریڈور ´/روٹ کے ساتھ صنعتی کلسٹرز اور اسٹینڈرڈ ٹیکنالاجی کنیکشن سروسز تشکیل دی جائیں گی۔ یہ اسٹینڈرڈ ٹیکنیکل ایکسچینج اور چائینر کمپنیر کے اسکل ڈولیپمنٹ سے متعلق ہوگا۔ سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ (SBOI)اور سافٹ وئیر اینٹیگر یٹیڈ پروموشن سرکٹ کے مابین دستخط کئے گئے تیسرے معاہدے کے تحت سندھ صوبے میں نوری آباد کے قریب دنیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی اور اکیوپمنٹ کی مدد سے بورڈ آف انوسٹمینٹ کے ڈائیریکٹر جنرل افتخار شہلوانی اور ڈائیریکٹر لا آفیس Dr. Wangli، وائیس چئیرمین چائنا انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس پرائیویٹ سیکٹر Dr. Zhao Baige، چئیرمین آف ایڈوئزری کمیٹی آف چائنہ اکیڈمی آف سوشل سائنس ریسرچ اینڈ ڈولیپمنٹ انٹرنیشنل اور Mr. Zhu Xiaogin سافٹ وئیر اینڈ انٹی گریٹیڈ پروموشن سینٹر (CSIP)-PRCکے سینئر کنسلٹنٹ نے اپنے اپنے اداروں کی طرف سے دستخط کئے۔ MoUپر عملدرآمد کرانے کے لئے سندھ حکومت کو زمین اور دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناہے جبکہ چینی کمپنی کو انڈسٹریز اور آئی ٹی کی تعمیر کے لئے صنعتی گروپس ، ٹیکنیکل ایکسچینج اور اسکل ڈولیپمنٹ کے قیام کے لئے صلاحیتوں کی نشاندہی اور تفصیلی پلان پر عملدرآمد کرانا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ MoUکی وجہ سے صوبے میں اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (PPP)موڈ آف انوسٹمینٹ سمیت حکومت کے پاس دیگر آپشنز اور بے پناہ قدرتی وسائل بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ بہت ہی دیرینہ دوست ممالک ہیں اور ہم چائنہ سے مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی سٹی کی تعمیر پبلک سیکٹر اداروں میں بہت ہی اہمیت کی حامل ہوگی اور اسکے مثبت نتائج نکلیں گے۔ اس موقع پر سینٹرسلیم مانڈی والا نے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کے بہت ہی گہرے تعلقات ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری کا قیام اور چین کے تعاون سے گوادر پورٹ کی تعمیر اسی دوستی کی سب سے اہم مثالیں ہیں۔ ڈائیریکٹر لاءآفس Dr. Wang Liنے کہا کہ ہم پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتے ہیں اور ہم اس ضمن میں آئی ٹی سٹی تعمیر کر کے نوجوانوں کو اس شعبے میں فنی مہارت کے حصول کے لئے انکی ہمت افزائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آج مختلف شعبوں کی مہارتیں ان کے ساتھ ہیں لیکن وہ چاہتیں ہیں کہ سندھ میں مزید سرمایہ کار چینی کمپنیاں آئیں کیونکہ صوبے میں باالخصوص زرعی شعبے کے حوالے سے بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ کے ڈائیریکٹر جنرل افتخار شہلوانی نے اپنے مختصر خطاب میں MoUکے نقاط اور ان کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…