ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کویتی ائرلائن کااسرائیل کے بارے میں ایسااقدام ،امریکہ کوبھی مرچیں لگ گئیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(نیوزڈیسک)امریکی حکام نے اطلاع دی ہے کہ کویت کی سرکاری فضائی کمپنی نے نیویارک سے لندن کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ کویت کی جانب سے پروازوں کی معطلی کا مقصد اسرائیلی مسافروں کولے جانے کا بائیکاٹ کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے گذشتہ ستمبر میں کویتی فضائی کمپنی کی اسرائیلی مسافروں کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پر کڑی تنقید کی تھی اور کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ بند کرے۔امریکی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے گذشتہ روز بتایا کہ واشنگٹن کی جانب سے کویت ایئر لائنز کو ایک مراسلے میں آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے۔ تاہم کویتی کمپنی نے اس پیغام کے باوجود نیویارک سے لندن تک اپنے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی فضائی کمپنی کی جانب سے اسرائیلی مسافروں کو سوار نہ کرنے کا فیصلہ سنہ 2013ء میں ایک اسرائیلی شہری داد گات کے اس تنازع کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں کویتی فرم نیاسرائیلی شہری کو جہاز کا ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد سے متعدد مرتبہ کویتی کمپنی اسرائیلی شہریوں کے شناختی کارڈز پرانہیں سفر کی اجازت دینے سے منع کرتی رہی ہے۔جب امریکی کمپنی نے کویتی کمپنی سے اس بابت رابطہ کیا تو کویتی فرم کا جواب تھا کہ وہ ایسا اپنے ملک کے قانون کے مطابق کررہی ہے۔ کویت ایئرلائنز کاکہنا تھا کہ اس کے ملک کا قانون اسرائیل سمیت کسی بھی ایسے ملک یا شخص کے ساتھ ساتھ کمرشل مقاصد کے لیے تعاون کی اجازت نہیں دیتا جسے قانونی طور پر کویت تسلیم نہیں کرتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…