اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت پانی وبجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں واپڈا کے بہت سے اہلکار ملوث ہیں ہمیں جہاں جہاں سے شکایت موصول ہوتی ہیں ہم کارروائی کرتے ہیں،رشوت طلب کرنے والے واپڈااہلکارکے خلاف صارفین شکایت درج کروائیں ہم کارروائی کریں گے،واپڈااہلکاروں کو فراہم کیے گئے مفت یونٹس کی فروخت ناممکن بنانے پرکام جاری ہے واپڈاملازمین کو فراہم کیے گئے مفت یونٹس آگے نہیں بیچنے دیں گے،خراب میٹرزمفت تبدیل کیے جاتے ہیں،ایک گفتگومیں وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کی قیمت بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے زیادہ ہے۔ سستی بجلی کی پیداوار کے لئے ڈیموں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج بجلی کا مسئلہ نہ ہوتا لیکن یہ منصوبہ متنازع ہے اس لئے اتفاق رائے تک اس کی تعمیر شروع نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ واپڈا کے کئی ایس ڈی اواور ایکسین ارب پتی بن گئے ہیں،
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں