بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

رینجرز کے اختیارات کافیصلہ ہوتے ہی کراچی کے لئےبری خبرآگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پرحتمی فیصلہ ہوگیا جس کے بعد کراچی تاجراتحاد نے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کے خلاف جمعرات کے روزہڑتال کااعلان کردیا۔تاجراتحاد کے سربراہ عتیق میرنے کہاہے کہ رینجرز کے اختیارات محدود کرنے سے ایک بارپھرعوا م کوبھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرز کوایک بارکھلی چھٹی دینے کے متراد ف ہے ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز نے آپریشن کے ذریعے کراچی شہرکوایک بارپھرروشنیوں کاشہربنادیاتھاواضح رہے کہ ۔بدھ کے روز سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کے بارے میں قرارداد منظورکرلی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق قرارداد صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ایوان میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد پیش کی۔اس قرارداد کے متن میں لکھاگیاکہ رینجرز کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔جبکہ رینجرزدہشتگردوں کے علاوہ کسی اورشخص کے خلاف کاررائی نہیں کرسکے گی۔قرارداد میں کہاگیاکہ کرپشن کے خلاف رینجرزکوکوئی اختیارات حاصل نہیں ہیں جبکہ کسی سرکاری دفترپربھی چھاپہ نہیں ماراجائے گا۔اگررینجرز نے کسی اعلی شخصیت کے خلاف کارروائی کرناہوگی تواس کووزیراعلی سندھ سے پہلے باقاعدہ اجازت لیناپڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…