ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں صنعتی انقلاب،کاروباری افراد کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں صنعتی شعبے کی ترقی اور صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں قائم کرنے میں معاونتکی غرض سے پرکشش مراعات اور سہولیات سے آراستہ صوبائی حکومت کے بڑے منصوبے حطار اکنامک زون کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ نئی صنعتی بستی میں صنعتکاروں کو راغب کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے آئندہ تین سالوں میں نئی صنعت لگانے کی صورت میں قرضوں کے مارک اپ پر پانچ فیصد چھوٹ جبکہ ایک سال کے اندر نیا کارخانہ لگانے کی صورت میں اراضی کی قیمت میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے حطار اکنامک زون میں 24گھنٹے بجلی کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ نئی صنعتوں کےلئے مشینر کی ٹرانسپورٹیشن کے 25فیصد اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ وہ منگل کے روز حطار ضلع ہری پور میں نئے اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزراءمحمد عاطف اور قلندر لودھی کے علاوہ وزیراعلیٰ کے مشیر مواصلات اکبر ایوب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان، اراکین صوبائی اسمبلی فیصل زمان و گوہر نواز خان، پی ٹی آئی کے رہنما یوسف ایوب خان، ضلعی ناظم ہری پور عادل اسلام کے علاوہ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین غلام دستگیر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، محسن سعید سمیت ہری پور و حطار چیمبر آف کامرس کے نمائندوں، ملک بھر سے آئے ہوئے صنعتکاروں، بینکاروں و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں صنعتی شعبے کی ترقی کی طرف بالکل توجہ نہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ ہمارا صوبہ صنعتوں کے لحاظ سے زبوں حالی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی لحاظ سے صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے، روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے پی ٹی آئی کی حکومت نے اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی عملی مدد اور معاونت کے ساتھ جدید اور بین الاقوامی خطوط پر استوار اکنامک زونز کا قیام ہے تا کہ صوبے میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں صنعتی شعبہ کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے صوبے کی مجموعی معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور اس لا پرواہی کا سب سے بڑا نقصان صوبے کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند جوانوں کو برداشت کرنا پڑا جو اعلیٰ ڈگریوں کے ساتھ بے روزگار رہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی صنعتکاری کے فروغ کےلئے موثر اقدامات اٹھائے تاکہ ہنر مندوں کے ساتھ غیر ہنر مند لوگوں کےلئے بھی روزگار کے وافر مواقع پیدا کئے جائیں اور ابھرتی ہوئی معاشی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کا قیام بڑے صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور صنعتی و مالیاتی شعبوں کے ماہرین کی رائے پر مبنی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے تا کہ جدید صنعتی زونز کا جلد از جلد قیام اور صنعتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کمپنی نے صنعتکاروں کےلئے ون ونڈو کی سہولیات کےلئے اقدامات شروع کئے ہیں۔ نئی صنعتی پالیسی بھی مرتب کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حطار اکنامک زون کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہ زون پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے بہت قریب واقع ہے جس کی وجہ سے برآمدات اور کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ نئی صنعتی پالیسی کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ جس کے تحت صنعتکاروں کو زیادہ مراعات حاصل ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دورس اور مربوط اقدامات کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تقریباً 20لاکھ لوگوں کو آئندہ تین سالوں میں روزگار فراہم کرنے کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور حطار اکنامک زون میں صنعتی پراڈکٹس کےلئے ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ حطار اکنامک زونز کے لنک روڈ پر کام شروع ہے اور اندرونی سڑکوں کی تعمیر بھی جلد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا سے حطار تک سڑک کی خراب حالت کے پیش نظر اس روڈ کو دورویہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے صنعتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی اور وہ صنعتکاروں کو تمام ضروری سہولیتں دینے کو تیار ہے تا ہم صنعتکاروں کو ہمارے صوبے کے لوگوں کو روزگار میں ترجیح دینا ہو گی کیونکہ صوبے کی صنعتوں میں کام کرنے کا حق پہلے اس صوبے کے لوگوں کا ہے۔ تقریب سے صوبائی وزیر محمد عاطف، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم خان اور خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور صنعتکاروں کی سہولیات کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے باضابطہ طور پر نئے حطار اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…