ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی وزارت خوراک نے سی سی اے سی کو سرکاری ڈیٹا پیش کرنے سے روک دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبائی وزارت خوراک کو وفاق کی کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) کو سرکاری ڈیٹا پیش کرنے سے روک دیا جس کی وجہ سے سی سی اے سی روئی کا نظرثانی شدہ پیداواری ڈیٹا پیش نہ کر سکی۔واضح رہے کہ وزارت ٹیکسٹائل نے ملک بھر میں روئی کی پیداوار کا اندازہ لگانے کے لیے کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس پیر کو بلایا تھا جس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں کو دعوت دی گئی تھی، گزشتہ روز اجلاس میں بلوچستان اور کے پی کے نے موقف پیش کیاکہ ان کے صوبوں میں روئی کی پیداوار نہیں ہوتی اس لیے انہوں نے کوئی کاٹن اسسمنٹ رپورٹ جمع نہیں کرائی جبکہ سندھ نے کاٹن اسسمنٹ رپورٹ جمع کرا دی۔ جس کے تحت رواں سیزن میں سندھ میں اب تک 34لاکھ بیلز روئی کی پیداوار ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 3فیصد کم ہے، اجلاس میں پنجاب نے روئی کے اعدادوشمار پیش نہیں کیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فی الحال روئی کی پیداوار کے اعدادوشمار دینے سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے کاٹن اسسمنٹ کمٹی رواں سال روئی کی پیداوار کے حتمی اعدادوشمار مرتب نہ کر سکی۔ یاد رہے کہ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 3دسمبر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر تک پنجاب میں روئی کی پیداوار 39.95 فیصد کمی سے صرف51لاکھ گانٹھ رہی جبکہ پنجاب میں کپاس کا پیداواری ہدف 81لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…