ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ممبران نے تحریری طور پر ملیں بند کرنے کا فیصلہ، اپٹما

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کوتباہ کر رہی ہے، ناقص بیج کی وجہ سے رواں سال کپاس کی پیداوار40لاکھ گانٹھ کم ہوئی، حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ممبران نے تحریری طور پر ملیں بند کرنے کا فیصلہ اپٹما رہنماو¿ں کو سونپ دیا، فوری طور پر ٹیکسٹائل کا وزیر تعینات کیا جائے۔حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ا?نے والے دنوں میں پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بند ہو جائے گی اور پھر سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیایشن(اپٹما)کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور پنجاب ریجن کے چیئرمین عامر فیاض نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عامرفیاض نے کہاکہ پنجاب کی تمام ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز سے رواں ہفتے ملاقات کی جائے گی اور حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا کیونکہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کوتباہ کر رہی ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث اپٹما کے ممبران ملیں چلانے سے قاصر ہیں اور 100ممبران نے اپٹما کو تحریری طور پر مینڈیٹ دیا ہے کہ اگر ملیں بند کرنی ہوں گی تو کر دیں گے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ جو ظلم کیا جا رہا ہے وہ سمجھ سے بالا تر ہے، رواں سال کپاس کی پیداوار 40 لاکھ گانٹھ کم ہوئی جس کی وجہ ناقص بیج ہے اور اس کی تمام تر ذمے داری کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر عائد ہوتی ہے، اگر یہ صنعت بند ہو گئی تو پھر چل نہیں سکے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…